The Voice of Chitral since 2004
Friday, 24 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے آؤٹ سورس شدہ سکولوں کے طلباء وطالبات کے لئے سمرکیمپ کا انعقاد

Chitral Times

چترال کے آؤٹ سورس شدہ سکولوں کے طلباء وطالبات کے لئے سمرکیمپ کا انعقاد

چترال کے آؤٹ سورس شدہ سکولوں کے طلباء وطالبات کے لئے سمرکیمپ کا انعقاد

چترال کے آؤٹ سورس شدہ سکولوں کے طلباء وطالبات کے لئے سمرکیمپ کا انعقاد

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (میل) لویر چترال شاہد حسین نے کہا ہے تدریس کے انتظام میں کمیونٹی کو شامل کئے بغیر کوئی مثبت نتائج حاصل نہیں کیا جاسکتا اور اس عمل میں والدین اور کمیونٹی کو شریک کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے جبکہ حال ہی میں پبلک سیکٹر کے آؤٹ سورس شدہ سکولوں میں اس کی ضرورت اور بھی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔

جمعرات کے روز گورنمنٹ پرائمری سکول بلچ میں اپر اور لویر چترال کے آؤٹ سورس شدہ سکولوں کے طلباء وطالبات کے لئے منعقدہ سمرکیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پڑہائی کو پریشر بنا کر نہیں بلکہ ہلکی پھلکی اور کھیل کے انداز میں پیش کرنے سے بچوں کی دلچسپی بڑھتی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان ایجوکیشن نیٹ ورک کے انتظام وانصرام سے چلنے والی ان سکولوں میں اس بات کا خیال رکھا جارہاہے۔

انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ ان سکولوں کا پبلک سیکٹر کے سکولوں سے کوئی مسابقت نہیں ہے۔ اس سے قبل پاکستان ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد نے کہاکہ PEN ایک ایسا موثر تعلیمی نیٹ ورک ہے جو پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر اساتذہ کی جدید تربیت، بہترین نظم و ضبط اور معیارِ تعلیم کو یقینی بناتا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر ایلمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن لویر چترال نعیم اللہ، پرنسپل ہائی سکول بلچ ندیم احمد اور ڈی ای او فیمل کے نمائندے بھی موجود تھے۔

chitraltimes out source schools summer camp exhibition 3 chitraltimes out source schools summer camp exhibition 4 chitraltimes out source schools summer camp exhibition 5 chitraltimes out source schools summer camp exhibition 1