نویں جماعت کی طالبہ ثانیہ مرزا نے اساتذہ کے کردار پر کتاب تصنیف کرکے اعزاز اپنے نام کرلیا
،
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول (AKHSS) چترال کی نویں جماعت کی طالبہ ثانیہ مرزا نے کم عمری میں ایک اہم ادبی کامیابی حاصل کرتے ہوئے “The Role of Teachers in Our Life” کے عنوان سے کتاب تصنیف کی ہے، جس میں اساتذہ کے کردار، اہمیت اور طلبہ کی زندگی پر ان کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا کا تعلق ضلع لوئر چترال کے علاقے کریم آباد سے ہے۔ وہ معروف شخصیت مرزا ولی کی صاحبزادی ہیں اور اس وقت آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول (AKHSS) چترال میں جماعت نہم کی طالبہ ہیں۔
کم عمری میں کتاب تصنیف کرنے پر تعلیمی اور ادبی حلقوں نے ثانیہ مرزا کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا ہے۔ مقررین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مثبت علمی سرگرمیاں نہ صرف طلبہ میں مطالعے اور تحقیق کے رجحان کو فروغ دیتی ہیں بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنی کتاب کو اساتذہ کی خدمات کے اعتراف اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی علمی و ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہتی ہیں۔
اپنی کتاب میں ہونہار طالبہ نے اپنی اس کامیابی کو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی مہربانی، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی ، والدین کی دعاوں وسپورٹ اور خصوصی طور پر اپنے پرنسپل طفیل نواز کی کاوشوں اور حوصلہ افزائی کا صلہ قرار دیا ہے۔
