The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 21 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئر میں مختلف ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، ٹینگیل شیشی کوہ کا رابطہ پل سیلاب برد،  انفراسٹرکچر اور فصلوں کو نقصان

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اچانک پہاڑوں پر بارش کے باعث لوئر چترال کے مختلف ندی نالوں میں شدید سیلابی ریلے آنے سے متعدد علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے۔ شیشی کوہ کے ٹینگیل نالہ، جغور گول نالہ اور دیگر برساتی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث انفراسٹرکچر، زرعی اراضی، باغات، کھڑی فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں واقع بعض رہائشی مکانات بھی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیشی کوہ کے علاقے ٹینگیل میں سیلابی ریلے کے باعث گاؤں کا مرکزی رابطہ پل بھی سیلاب برد ہو گیا، جس سے مقامی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف مقامات پر رابطہ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، لیویز، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں، جہاں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے ساتھ ساتھ متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر نے دریا اور ندی نالوں کے کنارے آباد نشیبی علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، کیونکہ مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔ انہوں نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ضلعی انتظامیہ و ریسکیو اداروں کی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔

chitraltimes shishikoh flood tengal 1 chitraltimes shishikoh flood tengal 8 chitraltimes shishikoh flood tengal 7 chitraltimes shishikoh flood tengal 6 chitraltimes shishikoh flood tengal 5 chitraltimes shishikoh flood tengal 4 chitraltimes shishikoh flood tengal 3