شندور فیسٹول، دوسرا دن ، گلگت بلتستان کی ٹیمیں حاوی رہی، تینوں میچ میں شاندار کامیابی
شندور(نمائندہ چترال ٹائمز ) شندور پولو فیسٹیول 2025 کے دوسرے دن گلگت بلتستان کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کے خلاف تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کی بلندی ترین پولو گراونڈ میں جنگل میں منگل کا سماں ہے، ہزاروں کی تعداد میں شائقین پولو شندور پہنچ گئے ہیں اور پورا علاقہ ٹینٹ ویلج میں تبدیل ہوگیا ہے۔ فیسٹول کے دوسرے روز پہلا میچ چترال سی اور گلگت سی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت سی نے چترال سی کو 7 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔
دوسرا میچ گلگت بی اور چترال بی کے درمیان ہوا جس میں گلگت ٹیم میچ پر حاوی رہی ، اور یکے بعد دیگرے 9 گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی ، جبکہ چترال ٹیم صرف ایک گول کرسکی، اسی طرح گلگت بی نے یہ میچ 9-1 سے جیت لی،
اسی طرح ایک اور میچ مستوج اور گوپس کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں مستوج نے گوپس کو صفر کےمقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی ،
دن کے آخری کھیل میں، گلگت ڈی نے چترال ڈی کو ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 3 کے مقابلے 4 گول سے ہرادیا۔دوسرے دن کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان تھے جنھوں نے کھیل کا افتتاح کیا کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔
اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی، صوبائی وزیر سیاحت و قانون غلام محمد، وزیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق،منسٹر آئی ٹی ثریا زمان،اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکٹری ٹوریزم ضمیر عباس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شندور پاکستان کا خوبصورت اور یونیک علاقہ ہے اس خوبصورت علاقے میں زمانہ قدیم سے گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان پولو فیسٹیول کا مقابلہ ہورہا ہے پولو کا کھیل پاکستان میں صرف گلگت بلتستان اور چترال میں بڑے شوق سےکھیلا اور دیکھا جاتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس سال شندور میں قدیمی رویات کو برقرار رکھتے ہوئے پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے انہوں نے گلگت بلتستان کی تمام پولو ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال ٹرافی گلگت بلتستان کے نام ہوگی، صوبائی وزیر سیاحت و قانون غلام محمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپنے ساتھ فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری اور صوبائی کیبنٹ کے ممبران کو بھی ساتھ لائے ،
وزیر اعلیٰ کی شندور فیسٹیول امد سے گلگت بلتستان کے پولو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شندور ایک ایونٹ نہیں بلکہ یہ گلگت بلتستان اور چترال کے لوگوں کو اپس میں ملاتا ہے اور اس سے بھائی چارگی کو فروغ ملتا ہے سب سے بڑھ کر ہمارے قدیم تہذیب کی عکاسی کرتا ہے جب گلگت شندور سڑک کی تعمیر ہوگی تو یہ علاقہ سیاحت کے لحاظ سے انتہائی ترقی کرئے گا اس میں ٹوریزم کو فروغ ملے گا اور بہت سارے ایونٹ منعقد ہونگے۔ پولو میں ہمارے جی بی کا بڑا ٹیلنٹ ہے امید ہے کہ اس سال گلگت بلتستان کے کھلاڑی اچھا کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔










Pics: APP

