پہلا شہداء پولیس انٹر ریجنل فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا چترال پہنچنے پر شاندار استقبال
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر اور اپر چترال پولیس فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں پر مشتمل ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیم نے بنوں ڈویژن کی ٹیم کو فائنل میں ہراکر صوبائی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
صوبائی چمپئین ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیم کا چترال پہنچنے پر عشریت اور دروش میں ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت SI معراج الدین، ایس ۔ایچ۔ا و تھانہ دروش SI بلبل حسن، PASI سیف الامین، سماجی کارکن سراج احمد پروانہ اور عوام نے شاندار انداز میں استقبال کیا۔
جبکہ سٹی چترال پہنچنے پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین ،لائن آفیسر SI قربان پناہ، ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ASI جنگ باز خان، ٹریفک ورڈن پولیس، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر حاجی عیدالحسین، سابق صدر تجار یونین شبیر احمد اور عوام کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔



