شہید میجر اسماعیل شاہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں پرواک مستوج میں سپرد خاک کیا گیا، چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، اعلیٰ فوجی وسول حکام کی نماز جنازہ میں شرکت
مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شہید میجر اسماعیل شاہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں پرواک مستوج میں سپرد خاک کیا گیا، نمازِ جنازہ میں ونگ کمانڈر 145 ونگ لیفٹیننٹ کرنل حنیف خان ، لیفٹنٹ کرنل سلطان علی ANF. ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدول اکرم ۔DPO اپر چترال حمید اللہ ، اورضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان افریدی نے افضل علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تحصیلدار مستوج شفیع الرحمن کے ہمراہ شرکت کی اور ان کے قبر پر پھول چڑھائے۔
شہید میجر اسماعیل شاہ کے نماز جنازہ میں فوجی اور سول حکام کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کیں اورہزاروں اشک بار انکھوں کے سامنے ان کو سپرد خاک کیا گیا۔چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی، شہید کے قبر پر چیف آف آرمی سٹاف ، کور کمانڈرپشاور، جی ایف سی (کے پی ) نارتھ، جی او سی 21 آرٹلری ڈویژن، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، ونگ کمانڈر ۱۴۵ونگ، ودیگر کی جانب سے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔
شہید میجر اسماعیل شاہ پاک آرمی کے یونٹ 21 آرٹلری ڈویژن سے وابستہ تھے اور گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک مشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے افسران نے شہید میجر اسماعیل شاہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔