چترال کے طول وعرض میں شدید گرمی اور گلیشرز پھٹنے سے دریاوں میں اونچے درجے کا سیلاب
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )حالیہ شدید گرمی اور گلیشرز پھٹنے سے دریاوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے اپر چترال کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی کھڑی فصلیں باغات پھلدار درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور رابطہ سڑکیں متاثر ہیں اپر چترال یارخون میں دریائے یارخون نے تباہی مچادی ہے جنال کوچ ریشن میں لوگوں کی زرعی زمینات اور باغات دریا برد ہوچکے ہیں دریائے موڑکھو اور تورکھو میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے دریائے موڑکھو تریچ کے نشیبی علاقوں میں لوگوں کو کافی نقصان پہنچائے ہیں موڑکھو دراسن کے سامنے وریجون قاقلشٹ ایری گیشن چینل کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وریجون کو بے ابی کا حدشہ ہے۔