میری کوشش ہوگی کہ چترال تک ایکسپریس وے بنائی جا سکے، میں اپنے تین بیٹوں کو چترال کی خدمت کے لئے وقف کرتا ہوں، سینٹر محمد طلحہ محمود
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) خیبرپختونخوا سے نو منتخب سنیٹر اور محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد طلحہ محمود چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعارفی میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے مسائل یوں تو بہت زیادہ ہیں لیکن وہ خصوصی طور پر صحت تعلیم اور سڑکوں کی حالت زار پر اپر ہاؤس میں بھرپور آواز اٹھائیں گے اور چھوٹے مسائل فاؤنڈیشن کے زریعے حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میں آصف علی زرداری کی ویژن سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوا ہوں خیبرپختونخوامیں حزب اختلاف کو پانچ سیٹیں جیتنے میں آصف علی زرداری کا بڑا ہاتھ ہے انہوں نے کہا ک چترال کی پسماندگی کو دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے اب تک یہاں پر کسی نے کچھ نہیں کیا ہے میری کوشش ہوگی کہ چترال تک ایکسپریس وے بنائی جا سکے انہوں نے کہ میں اپنے تین بیٹوں کو چترال کی خدمت کے لئے وقف کرتا ہوں ،سنیٹر طلحہ محمود ظلع اپر چترال کا بھی دوری کریں گے، اس سے پہلے آج وہ گرم چشمہ ویلی کا دورہ کررہے ہیں، جہاں مختلف مقامات پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔

\


