The Voice of Chitral since 2004
Monday, 17 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سینیٹر طلحہ محمود کا سیلاب زدہ کریم آباد ویلی کا دورہ، بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے نقد اور 25 لاکھ کے پائپ فراہم کرنے کا اعلان

Chitral Times

سینیٹر طلحہ محمود کا سیلاب زدہ کریم آباد ویلی کا دورہ، بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے نقد اور 25 لاکھ کے پائپ فراہم کرنے کا اعلان

سینیٹر طلحہ محمود کا سیلاب زدہ کریم آباد ویلی کا دورہ، بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے نقد اور 25 لاکھ کے پائپ فراہم کرنے کا اعلان

سینیٹر طلحہ محمود کا سیلاب زدہ کریم آباد ویلی کا دورہ، بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے نقد اور 25 لاکھ کے پائپ فراہم کرنے کا اعلان

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سینیٹر محمد طلحہ محمود نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کریم آباد ویلی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں، عمائدین اور مختلف ویلیج کونسلز کے نمائندوں سے ملاقات کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سیلاب متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے نقد فراہم کیے، جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے نظام کی بحالی کے لیے 25 لاکھ روپے مالیت کے HDPE پائپس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کریم آباد کی مختلف متاثرہ آبادیوں کا دورہ کیا، جن میں بیشگرام، سوسوم، ہرتھ کریم آباد اور شغور کے علاقے شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے ان کے نقصانات، ضروریات اور بحالی کے لیے درکار اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

حالیہ سیلاب کے باعث کریم آباد میں بنیادی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متعدد رابطہ پل، آبپاشی کی نہریں، مساجد، جماعت خانے، بجلی کا نظام، پینے کے پانی کی اسکیمیں اور دیگر بنیادی سہولیات متاثر ہوئی ہیں، جبکہ کئی خاندانوں کی زرعی زمینیں اور دیگر املاک بھی سیلاب کی زد میں آئی ہیں۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سے علاقے میں رابطہ پلوں کی بحالی، آبپاشی کی درجنوں نہروں کی تعمیر و بحالی، مساجد اور جماعت خانوں کی مرمت، ٹرانسفارمرز کی بحالی، ایکسکیویٹر مشین کی فراہمی، عیدگاہ کی مرمت، پینے کے صاف پانی کے لیے HDPE پائپس، بجلی کے پولز اور دیگر اجتماعی کاموں کے لیے بھی مالی و عملی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور علاقے میں بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ طویل المدتی بنیادوں پر بحالی کے اقدامات بھی ضروری ہیں۔

کریم آباد کے عمائدین شکور محمد، مسلم خان، محمد مظفر اور دیگر نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ علاقوں کا دورہ اور فوری عملی تعاون قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے علاقے میں بحالی کا عمل تیز ہوگا اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔

دریں اثنا سینیٹر محمد طلحہ محمود نے بروز گمبس گول میں حالیہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے مختار ولی کے گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے خاندانوں کا دکھ ناقابلِ تلافی ہے اور ایسے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز سینٹر محمد طلحہ محمود سیلاب سے متاثرہ دیہات بروز اور جغور کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ نقد تعاون بھی کیا۔

chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 5 chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 6 chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 7 chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 8 chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 13 chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 12

chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 1 chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 11

chitraltimes senator talha mahmood visit flood hit area of karimabad 2