The Voice of Chitral since 2004
Friday, 16 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صحت انصاف کارڈ عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے، اس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر

Chitral Times

صحت انصاف کارڈ عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے، اس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر

صحت انصاف کارڈ عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے، اس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر

صحت انصاف کارڈ عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے، اس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر

۔

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت، نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں فائدہ ہو رہا ہے، لہٰذا اس اہم عوامی فلاحی منصوبے کا تسلسل برقرار رکھنا اور اسے مزید مؤثر بنانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت انصاف کارڈ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں پروگرام کے انتظامی اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس منصوبے سے مستفید ہونے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاری رہنی چاہیے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ مالیاتی شفافیت اور جواب دہی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ پروگرام کا جامع آڈٹ کرایا جائے تاکہ مالیاتی معاملات کی مکمل جانچ پڑتال کی جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرکاری فنڈز کا استعمال مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی مالی بے ضابطگی کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی اور شفاف احتساب ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی وسائل ایک امانت ہیں اور ان کا استعمال ذمہ داری، شفافیت اور جواب دہی کے اصولوں کے تحت ہونا چاہیے۔ صحت انصاف کارڈ جیسے عوامی فلاحی منصوبے کی افادیت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا جائے اور عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے۔

۔
پشاور دیر کالونی سکول حادثہ، مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور کا دیر کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والے سکول کا دو رہ؛ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
؎

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) ثمر ہارون بلور، ممبر ایڈوائزری کونسل برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا نے جمعرات کے روز دیر کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والے سکول کا دو رہ کیا اور افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہے، جس نے ہر دل کو غمگین کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کا غم ہمارا اپنا غم ہے اور ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ عمارت کی حالت سے بظاہر انتظامی غفلت کا پہلو سامنے آتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمارت کا باقاعدہ معائنہ اور نگرانی کیوں نہیں کی گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ تین منزلہ عمارت کو ناقص تعمیر کے باوجود استعمال میں لانا بھی غفلت ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچے اتنے بڑے سانحے کا شکار ہوئے۔

ثمر ہارون بلور نے واضح کیا کہ سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری تعلیم نے واقعے کی بڑے پیمانے پر انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں، تاہم متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان کا حوالہ دیتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ اس میں مدارس کی رجسٹریشن اور ضابطہ بندی بھی شامل تھی، مگر افسوس کہ اس پر صوبے میں مؤثر عمل درآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔زخمی بچوں کی عیادت اور ان کے علاج معالجے کا جائزہ لینے کے لیے ممبر ایڈوائزری کونسل ثمر ہارون بلور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے دعائے صحت کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے غم میں شریک ہوئیں اور انہیں یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج و دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔