اپر چترال سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی، دوسری کھیپ کابل روانہ
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیرِ نگرانی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بروز منگل 16 دسمبر 2025 کو افغان باشندوں پر مشتمل دوسری کھیپ کو باعزت اور محفوظ انداز میں اپر چترال سے کابل روانہ کر دیا گیا۔ اس کھیپ میں 110 سے زائد افراد شامل تھے، جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
میوں میں مثبت خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں افغان مہاجرین کے منظم اور باعزت انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ آر محمد انور نے بھی افغان مہاجرین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے روشن اور بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
افغان مہاجرین نے اپر چترال کے عوام اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیام کے دوران انہیں مقامی آبادی کی جانب سے بھائیوں جیسا برتاؤ ملا اور کبھی اجنبیت یا تنہائی کا احساس نہیں ہوا۔ انہوں نے سرکاری خرچ پر باعزت وطن واپسی کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

