The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 22 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 727 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، 139 منصوبے مکمل کرنے کی تجویز، 89 ٹینڈرز منسوخ

Chitral Times

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 727 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، 139 منصوبے مکمل کرنے کی تجویز، 89 ٹینڈرز منسوخ

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 727 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، 139 منصوبے مکمل کرنے کی تجویز، 89 ٹینڈرز منسوخ

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 727 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، 139 منصوبے مکمل کرنے کی تجویز، 89 ٹینڈرز منسوخ

۔
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات، بلدیات، زراعت اور ہاؤسنگ آصف رفیق نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں پشاور میں منعقدہ فالو اَپ اجلاس میں مشیر کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ثاقب رضا اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت جاری 727 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 139 منصوبوں کو مکمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح 547 ٹینڈرز کی جانچ پڑتال کے بعد 89 ٹینڈرز منسوخ کیے گئے ہیں، جنہیں دوبارہ مشتہر کیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ غیر قانونی استعمال میں آنے والی 42 سرکاری گاڑیاں واپس حاصل کرلی گئی ہیں، سڑکوں کے لیے مختص 650 کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے، جبکہ صوبے بھر میں 10 ہزار 248 سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آصف رفیق نے ہدایت کی کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں شفافیت، میرٹ اور مؤثر نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور تکمیل میں تاخیر کے اسباب کا تعین کرکے ان کے فوری تدارک کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال، ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات مقررہ اہداف اور ٹائم لائنز کے مطابق آگے بڑھائے جائیں۔

آصف رفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے عوامی مفاد کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور جوابدہی یقینی بنائی جائے گی۔

Avisor to governor TrasportAgriculture and Livestock meeting