The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 11 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے علاقے لوٹ کوہ (خوزار) کو دوبارہ تحصیل کا درجہ دینے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی

Chitral Times

۔

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے علاقے لوٹ کوہ (خوزار) کو دوبارہ تحصیل کا درجہ دینے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے، جو مقامی عوام کا دیرینہ اور اہم ترین مطالبہ تھا۔ یہ قرارداد پی کے-2 لوءر چترال سے منتخب رکن صوباءی اسمبلی (MPA) اور چترال کے شاہی خاندان کے سربراہ شاہزادہ فاتح الملک علی ناصر کی جانب سے پیش کی گءی ہے۔قرارداد کے مطابق، لوٹ کوہ کا خطہ تاریخی طور پر ‘خوزار’ کے نام سے جانا جاتا تھا اور سابقہ ریاست چترال کے دور میں یہ ایک علاحدہ گورنریٹ کی حیثیت رکھتا تھا۔

سال 1954 میں اس علاقے کو باقاعدہ ایک تحصیل کا درجہ دیا گیا تھا۔ 1969 میں جب چترال کا پاکستان میں باقاعدہ انضمام ہوا، تو اس کے کچھ عرصے بعد اس انتظامی حیثیت کو ختم کر دیا گیا تھا۔قراردادمیں صوباءی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ لوٹ کوہ (خوزار) تحصیل کو فوری طور پر بحال کیا جاءے اور شغور کو اس کا انتظامی ہیڈ کوارٹر مقرر کیا جاءے۔ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے مؤقف اختیار کیا کہ تحصیل کی حیثیت ختم ہونے سے مقامی آبادی کو شدید انتظامی و سماجی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی بحالی سے علاقے کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر آءیں گی۔ لوٹ کوہ کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے اس اقدام کو سراہتے ہوءے اسے علاقے کی ترقی اور خودمختاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔