The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 20 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال؛ ریشن گاؤں میں بجلی کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کے خلاف دھرنے کا سلسلہ جاری

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ریشن گاؤں میں صوبائی حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کے خلاف دھرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں ریشن کے علاوہ زئیت سے لے کر چرون تک کے عوام حصہ لے رہے ہیں۔ رامداس چوک میں خواتین کے لئے بھی الگ کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کومسائل کے حل کے لئے 24ستمبر کا ڈیڈلائن دی گئی ہے جس کے بعد چترال شندور روڈ کو مطالبہ کی منظوری تک بلا ک کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ ابھی تک حکومت کی طرف سے احتجاجیوں کے ساتھ مذاکرات کی کوئی کوشش سننے میں نہیں آیا ہے۔

درین اثناء سابق یونین ناظم اور پی پی پی کے سینئر رہنما امیراللہ نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ ریشن پاؤر کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال احسان اللہ کے ساتھ ان کے دفترمیں منعقدہ اجلاس میں ڈی سی نے کمیٹی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ وہ 22ستمبر کو پشاور میں شیڈول شدہ میٹنگ میں ان کے موقف کی پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تاہم دھرنا مطالبہ کے حل ہونے تک جاری رہے گا جس میں کوئی نرمی نہیں لائی جائے گی۔