دریائے چترال سے نوجوان کی لاش برآمد، اسپتال منتقل، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش لاپتہ شہزادہ عمر کی ہے

File Photo: Shahzada Umar Jillani
.
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع اپر چترال میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دریائے چترال سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کر کے اسے اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زئیت کے مقام پر دریائے دریائے چترال میں لاش نظر آنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اپر چترال کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکال لیا۔ بعد ازاں ڈیڈبڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق برآمد ہونے والی لاش اپر چترال کے علاقے بمباغ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہزادہ عمر جیلانی ولد شہزادہ ریاض جیلانی کی ہے، جو تقریباً ڈ ھائی مہینے قبل گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

