دریائے چترال کے بیچ پھنسے دو افراد کو ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم نے بحفاظت ریسکیو کر لیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریسکیو 1122 چترال کے کنٹرول روم کو دنین گہتک کے مقام پر دریائے چترال کے بیچ میں دو افراد پھنسنے کی اطلائی کال موصول ہوئی۔جاری پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم فوری ریسپانس کرکے دونوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کا تعلق لوئر چترال دنین گہتک سے ہے۔دونوں دوست دریا چترال کی خطرناک موجوں کو کراس کرتے ہوۓ دریاکے بیچ خشکی میں پھنس گئے تھے، ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی سے دونوں جوانوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔





