ریسکیو 1122 لوئر چترال کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری، مجموعی طور پر 3063 مختلف نوعیت کے ایمرجنسی واقعات میں خدمات انجام دیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 لوئر چترال نے سال 2025 کے دوران ضلع بھر میں مختلف ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر امدادی خدمات فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 لوئر چترال کے ترجمان کے مطابق ادارے نے سال 2025 میں مجموعی طور پر 3063 مختلف نوعیت کے ایمرجنسی واقعات میں خدمات انجام دیں، جن میں
• ریفرل سروس (ہسپتال سے ہسپتال منتقلی): 1109 ، کیسز
• ٹریفک حادثات: 109 واقعات
• آگ لگنے کے واقعات: 62
• میڈیکل ایمرجنسیز: 2,666 کیسز
• گولی لگنے کے واقعات: 11
• ڈوبنے کے واقعات: 21
• دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز: 192 شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی نے بتایا کہ شدید ٹریفک اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود ریسکیو 1122 لوئر چترال نے اوسطاً 8 منٹ کے اندر ایمرجنسی مقام تک پہنچ کر عوام کو سہولیات فراہم کیں، جو ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے اہلکار ونٹر رسپانس پوائنٹس پر 24/7 ہائی الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ریسکیو 1122 لوئر چترال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کی مفت ہیلپ لائن 1122 پر فوری کال کریں۔

