The Voice of Chitral since 2004
Monday, 10 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بیوڑی جنگل سے ملبہ ہٹانا علاقے کے لیے سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اہالیان بیوڑی کا انتباہ

Chitral Times

دروش ( چترال ٹائمزرپورٹ) بیوڑی جنگل میں پڑا ہوا ملبہ ہٹانے سے علاقے میں سیلابی نقصان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ بات ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ عزیزالرحمن نے جامع مسجد کلکٹک دروش میں اہالیانِ کلکٹک کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں مقامی لوگ بڑے پیمانے پر موجود تھے اور انہوں نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔

عزیزالرحمن نے بتایا کہ بیوڑی جنگل میں گذشتہ 45 سالوں سے کوئی قانونی کٹائی نہیں ہوئی،  انہوں نے خبردار کیا کہ جنگلات کے اندر موجود ملبہ سیلابی پانی کی رفتار کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے ہٹانے سے کلکٹک گاؤں اور اس کے اطراف کی زرعی زمینیں اور فصلیں شدید نقصان اٹھا سکتی ہیں۔

عزیزالرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیوڑی جنگل میں پابندی برقرار رکھی جائے اور غیر قانونی کٹائی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ علاقے کو ممکنہ تباہی سے بچایا جا سکے۔