The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 28 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ہلال احمر کی ٹیم آرندو کے متاثرین کی مدد کیلئے پہنچ گئی، امدادی سامان تقسیم 

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا کی ٹیم ضلع لوئر چترال کی تحصیل دروش کے علاقے آرندو پہنچ گئی، جہاں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

یہ امدادی سرگرمی فیصل کریم کنڈی، گورنر خیبر پختونخوا اور ہلال احمر خیبر پختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر کی ہدایات پر انجام دی گئی۔ امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت کیچن کٹس شامل تھیں جن میں چاول، دال، چینی، چائے اور کھجوریں فراہم کی گئیں۔

ہلال احمر خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکریٹری عابد رحمان مروت نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں تقریباً 300 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے نمائندے اے اے سی خلیل الرحمان بھی موجود تھے۔

تقریب میں ہلال احمر خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر آپریشن محمد اقبال، لوئر دیر کے ضلعی سیکریٹری محمد سلام اور چترال کے ضلعی سیکریٹری اعجاز الرحمان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر پی آر سی ایس خیبر پختونخوا کی ٹیم نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق پاک افغان سرحدی کشیدگی سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔

بعد ازاں صوبائی سیکریٹری عابد رحمان مروت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا اور گورنر خیبر پختونخوا کا پیغام پہنچاتے ہوئے متاثرین کو یقین دلایا کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہلال احمر اور صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور متاثرین نے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

chitraltimes red cresent relief for arandu idps 3 chitraltimes red cresent relief for arandu idps 2