The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 10 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا میں 10 سے 15 اکتوبر تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Chitral Times

خیبر پختونخوا میں 10 سے 15 اکتوبر تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں 10 سے 15 اکتوبر تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں 10 سے 15 اکتوبر تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 10 سے 15 اکتوبر تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے امکان کے پیش نظر موسمی انتباہ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ہفتے سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشیں، تیز ہوائیں اور گرج چمک متوقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ادارے کے مطابق تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، بل بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور شمسی توانائی کے پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، نکاسی آب کے نظام کی صفائی یقینی بنائی جائے اور سڑکوں کو آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ بارش اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔

ادارے نے کسانوں اور مال مویشی پالنے والوں کو بھی ممکنہ بارشوں اور ژالہ باری کے اثرات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن **1700** پر رابطہ کر سکتے ہیں۔