The Voice of Chitral since 2004
Friday, 7 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع، سڑکیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔

Chitral Times

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ کوہ ہندوکش کے پہاڑوں میں برفباری کی وجہ سے اپر چترال اور لوٹ کوہ وادی میں کریم آباد، ارکاری میں سردی کی لہریں چل رہی ہیں۔ سردی اور رمضان المبارک کی وجہ سے لویر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹرز چترال شہر اور اپر چترال کے صدر مقام بونی اتوار کے روز سنسان رہے جب لوگ سردی کی وجہ سے گھروں کے اندر محدود رہے۔ آخری اطلاع آنے تک لواری ٹنل اپروچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلا ہے اور پشاور اور دیگر شہروں سے عیدالفطر کے لئے آنے والوں کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے۔