چترال سمیت خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری، جاتی سردی لوٹ آئی
چترال (نمائیندہ چترال ٹائمز) چترال اور مضافات میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں سے برفباری کی اطلاعات ہیں، اسی طرح پشاور سمیت صوبے کے بالائی اضلاع میں پچھلے ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے جس کے سبب صوبے بھر میں جاتی سردی لوٹ آئی۔پشاور شہر و نواح میں آج بھی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خنکی بڑھ گئی۔ چترال اپر و لوئر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، اپر چترال کے بالائی علاقے برفباری کی لپیٹ میں آگئے۔ جن میں گوہکیر، بروغل، کھوت بالا ، شندور پاس اور گوبور میں برفباری کی اطلاعات ہیں۔ بارش اور برفباری کے باعث جاتی سردی لوٹ آئی ہے ، لوگ گرم کپڑے اور کوٹ دوبارہ پہنے پر مجبور ہوگئےہیں۔ دیر بالا، کالام، سوات، شانگلہ اور دیگر اضلاع میں بھی پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود، ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔چترال، دیر بالائی اور زیریں، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان بالائی اور زیریں، کولائی پالس، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
.
.
وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ہونے کا معاملہ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا
.
پشاور(سی ایم لنکس)وزیر اعلی ہاؤس خیبر پختونخوا سے معلومات لیک ہونے کے معاملے پر سی ایم ہاؤس کے 80 اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 53 اہلکار اسپیشل برانچ اور 27 اہلکار ایف آر پی کے تبدیل کر دی گئے۔ذرایع سی ایم ہاؤس کے مطابق پولیس لائن اور سیکیورٹی یونٹ سے نئے اہلکار سی ایم ہاؤس تعینات کر دیے گئے ہیں۔عید سے قبل ٹرانسفر ہونے والے اہلکار الاؤنس سے بھی محروم ہوگئے۔
