ملک کے بالائی علاقوں میں 04 نومبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے بالائی علاقوں میں 04 نومبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری )کی پیشگوئی، آئندہ چند روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 03نومبر کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےجو05نومبر تک موجود رہےگا۔
جس کے زیر اثر
04سے 05نومبر کی صبح کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، صوابی، نوشہرہ، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، گلیات کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) اور گلگت بلتستان (دیامیر، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے، شگر)میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(پہاڑوں پر برفباری) کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
04نومبر کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذید ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں اور سیاح حضرات موسمی حالات کے مطابق(خصوصاً پہاڑی علاقوں میں) اپنے سفر کا انتظام کریں ۔

