قاری فیض اللہ چترالی کی غذر کے سیلاب متاثرین کے ساتھ نقد امداد، متعدد خاندانوں کی کفالت کا اعلان
غذر ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی نے بونیر اور چترال کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقد امداد کے ساتھ کئی خاندانوں کی مستقل کفالت کا اعلان کیا ہے۔
قاری فیض اللہ چترالی گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے گوپس پہنچے جہاں مولانا عبد الکریم بخاری، قاری حسین احمد سمیت مقامی علمائے کرام و معززین کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
بعد ازاں قاری فیض اللہ نے ضلع غذر کی وادی اشکومن کے متعدد سیلاب متاثرہ علاقوں اسمیر، ہاتون، گانجے، دائین، گلوداس کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور موقع پر درجنوں خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی۔
اس کے بعد آپ گوپس میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم مختلف کیمپس ہاتس گوت، ہاتس چشمہ بالا، تھائی داس اور روشن پہنچے، ان علاقوں میں خصوصاً روشن میں بڑی تباہی ہوئی ہے، قاری نے یہاں متعدد خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کرنے کے ساتھ 9 سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مستقل کفالت کا بھی اعلان کیا۔
قاری فیض اللہ چترالی دو دن غذر میں گزار کر اور امدادی کارروائیوں کے بعد چترال واپس پہنچ گئے ہیں۔


