The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 9 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے جغور کے سیلاب متاثرین کے لیے جستی چادروں کا اعلان

Chitral Times

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے جغور کے سیلاب متاثرین کے لیے جستی چادروں کا اعلان

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے جغور کے سیلاب متاثرین کے لیے جستی چادروں کا اعلان

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے جغور کے سیلاب متاثرین کے لیے جستی چادروں کا اعلان

۔

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )معروف علمی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی خصوصی ہدایت پر خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے جغور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا۔

​تفصیلات کے مطابق قاری فیض اللہ چترالی اس وقت لندن میں ختمِ نبوت کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنے معتمدِ خاص مولانا خلیق الزمان کو ہدایت کی کہ وہ جغور جا کر سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کا غم بانٹیں اور ان تک تعاون کا پیغام پہنچائیں۔

​اس موقع پر قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جن خاندانوں کے مکانات سیلاب کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ یا شدید متاثر ہوئے ہیں، ان کی بحالی کے لیے جستی چادریں فراہم کی جائیں گی۔ متاثرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں مکانات کی تعمیرِ نو کے لیے ایک سال کا وقت دیا جا رہا ہے، اور اس دوران جس گھرانے کو بھی جستی چادروں کی ضرورت ہوگی، وہ سامان براہِ راست ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔

​مولانا خلیق الزمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاری فیض اللہ اگرچہ بیرونِ ملک اہم دینی و مذہبی مصروفیت میں ہیں، لیکن ان کا دل اپنے علاقے کے آفت زدہ لوگوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

​متاثرینِ سیلاب نے اس بروقت اور عملی تعاون پر قاری فیض اللہ چترالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس جذبۂ خیر سکالی کو سراہا۔

chitraltimes jughoor flood washed away houses in jughoor 2 chitraltimes jughoor flood washed away houses in jughoor 3