The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 16 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یکم محرم الحرام پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

Chitral Times

یکم محرم الحرام پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یکم محرم الحرام پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یکم محرم الحرام پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

۔

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) حکومتِ خیبر پختونخوا نے یکم محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم محرم الحرام کو صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے باضابطہ اعلان سے مشروط ہوگا۔

یادرہے کہ آج پاکستان میں محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون 2026 کو ہو گا۔ وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔