ورکرز کمیٹی پی ٹی آئی لویر چترال کا سی اینڈ ڈبلیو اور دوسرے محکمہ جات میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ورکرز کمیٹی پی ٹی آئی لویر چترال نے اپوزیشن کی جانب سے سی اینڈ ڈبلیو اور دوسرے محکمہ جات میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تشکیل شدہ کمیٹی کو مسترد کردیا جس میں ایگزیکٹو انجینئر اور ٹی ایم او بھی ممبر ہیں۔
چترال پریس کلب میں درجنوں پارٹی ورکرز کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمد شیر، اعجاز احمد، امین الرحمن، سجاد پرتوی، اصلاح الدین، فیاض خان، حاجی نیاز الدین اور دوسروں نے کہا کہ خان صاحب اور پی ٹی آئی کا منشور ہی شفافیت اور احتساب کے اصول پر قائم ہے اور پارٹی کے مخلص کارکن ہونے کے ناطے وہ اپوزیشن کی الزامات کی غیر جانبدرانہ مطالبہ کرتے ہیں اور عوام کے مفاد میں کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے ورکرز کمیٹی کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا کہ کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے معتبر افراد کو شام کرنے، ہر ویلج کونسل کے مساجد میں جا کر عوام الناس سے اجتماعی طور پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپریل 2024ء کے ڈیزاسٹر فنڈز میں خوردبرد کی ذمیداری سی اینڈ ڈبلیو چترال کے معروف تین افسران ایگزیکٹو انجینئر، ایس ڈی او اور سب انجینئر سے باز پرس کیا جائے کہ وہ کس کے دباؤ میں ادائیگی کے لیے دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے دوسرے محکمہ جات کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے، ایریگیشن، اور سائل کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت درخواست دینے کے باوجود معلومات کی فراہمی سے انکاری ہیں۔


