عمران خان کو رہا کرو مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال کی جانب سے بمباغ میں پاور شو
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )عمران خان کو رہا کرو مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال کی جانب سے بمباغ میں ایک پاور شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے کارکنان اور ہر مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خصوصی خطاب احمد خان نیازی نے کیا، جب کہ صدر پی ٹی آئی اپر چترال شہزادہ سکندرالمُلک سمیت پارٹی قیادت نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں پارٹی پالیسیوں پر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ کارکن متحد ہوکر آئندہ حکمتِ عملی میں کردار ادا کریں۔پاور شو کے دوران شرکا نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ پارٹی رہنماؤں نے کارکنوں کی شرکت اور نظم و ضبط کو سراہا۔



