پاکستان تحریک انصاف کی یومِ تاسیس کے موقع پرچترال میں تقریب، عمران خان اور عبدالطیف کی رہائی کا مطالبہ
۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کا 30 واں یومِ تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے 30 ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں تحصیل چترال کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی تقریب ٹاون ہال میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحصیل صدر شاہد احمد نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستانی عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے، جس نے ملک کے عام آدمی کو حقیقی معنوں میں آزادی اور جمہوریت کا شعور بخشا ہے۔ مقررین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ”پاکستان کا نیلسن منڈیلا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مگر اپنے نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سمیت گرفتار ایم این اے عبداللطیف کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ تقریب سے تحصیل صدر شاہد احمد، نوید احمد بیگ، ارشاد حسین، حاجی عبدالرحمن، حیات الرحمن، نابیک شراکٹ کالاش ایڈوکیٹ، زبیر، شاہ زیب، رفیع اللہ، امین اللہ، حاجی عبدالرحمن، نسیم ایڈووکیٹ ، سمیع اور ضیاء شاہ نے خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف کے حصول تک جاری رہے گی اور کارکن اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے پرعزم ہیں۔اس موقع کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، بعدازاں دروش میں بھی پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔



