The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 11 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، ملاکنڈ ڈویژن پر غیر منصفانہ ٹیکسز کے نفاذ اور ٹیلی نار سروس کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاجی جلسہ

Chitral Times

چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، ملاکنڈ ڈویژن پر غیر منصفانہ ٹیکسز کے نفاذ اور ٹیلی نار سروس کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، ملاکنڈ ڈویژن پر غیر منصفانہ ٹیکسز کے نفاذ اور ٹیلی نار سروس کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، ملاکنڈ ڈویژن پر غیر منصفانہ ٹیکسز کے نفاذ اور ٹیلی نار سروس کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاجی جلسہ

.
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بعد از نماز جمعہ بمقام اتالیق پل سٹی بازار چترال میں سول سوساءٹی لوءر چترال کی جانب سے چترال میں ہونے والی بجلی کی لوڈشیڈنگ، ملاکنڈ ڈویژن پر غیر منصفانہ ٹیکسز کے نفاذ اور ٹیلی نار سروس کی ابتر صورتحال کے خلاف ایک جلسہ منعقد کی جس کی صدارت اے این پی کے صدر الحاج عیدالحسین نے کی جس سے شبیر احمد صدر چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے علاوہ عنایت اللہ اسیر سماجی کارکن ، مولانا اسرار الدین خطیب شاہی بازار مسجد، وقاص احمد ایڈوکیٹ ، قاضی نسیم رہنما جمعیت علماء اسلام لوءر چترال، مولانا جمشید احمد ناءب امیر جماعت اسلامی لوءر چترال، مولانا جاوید احمد رہنما راہ حق پارٹی چترال اور نور احمد چارویلو صدر تجار یونین لوءر چترال نے خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوءے قاضی نسیم نے کہا کہ چترال میں وافر مقدار میں بجلی پیدا ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی بجلی کے بلوں میں ناراوہ ٹیکسز لگاءے جا رہے ہیں لیکن عوام خاموش تماشاءی بنے بیٹھے ہیں چترال کے عوام کو بجلی کی مد میں راءلٹی اور مراعات دینے کے بجاءے لاتعداد ٹیکسز لگاءے گءے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ آفس کے ڈاءریکٹر بار بارشکایت کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے اور ہماری بہنیں چترال بازار میں زلیل ہو رہے ہیں ان کو سمز دینے کے باوجود کہہ رہے ہیں کہ یہ رجسٹرڈ نہیں ہوسکے ہیں اور تین دن بعد آکر نءی سم کے لءے اپلاءی کریں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے لءے نہ ڈپٹی کمشنر نہ ہی اور نہ دیگر افسران ٹس سے مس ہو رہے ہیں کیونکہ ان کو مراعات حاصل ہیں ان کے لءے اءیر کنڈیشنرز لگے ہوءے ہیں۔

مولانا جمشید احمد مذکورہ بالا نے کہا کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مساءل کو حل نہ کیا گیا تو DC آفس چوک بند کرکے دھرنا دینگے اور عوامی مفاد کے لئے ہم جیل جانے کے لءے بھی تیار ہیں۔

مقررین نے کہا کہ چترال کے تمام وساءل چاہے وہ بجلی ہو یا منرلز سب کچھ چترال سے باہر لے جایا جارہا ہے لیکن چترال کے عوام خاموش بیٹھے ہیں اسلام آباد کے لوگوں کو جس طرح مراعات حاصل ہیں وہ چترال کے عوام کے لءے نہیں پھر بھی بجلی کے بلوں و دیگر اشیاء میں ٹیکسز ہم اسلام آباد کے رہاءیشوں کے برابر دے رہے ہیں۔

نور احمد خان چارویلو صدر تجار یونین نے کہا کہ چترال میں موجود واپڈا کے آفیسرز ہمارے سروں میں آکر بیٹھے ہیں اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم واپڈا کے اوپر حملہ کرینگے اور جب بھی مناسب وقت دیا گیا ہم سر پر کفن باندھ کر لوڈشیڈنگ کے خلاف نکلیں گے اور واپڈا کے دفتر کا گھیراؤ کرینگے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ہم کسی بدامنی کی بات نہیں کر رہے ہیں لیکن اگر لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو ہم مذید لوگوں کو ساتھ لیکر نکلیں گے اور واپڈا آفس کو تالا لگا دینگے یہ کوءی شرپسندی یا بدامنی نہیں اپنی جاءز حق کے لءے ہم یہ قدم بھی اٹھانے کے لءے تیار ہیں۔

ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود نارواہ ٹیکس لگاءے گءے ہیں جس ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں۔ چترال کے اندر ٹیلی نار کی ناقص سروس کی وجہ سے ٹیلی نار یوزرز کو کافی مشکلات درپیش ہو رہی ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم ٹیلی نار سروس کا باءیکاٹ کرینگے اور سمز توڑ کر پھینک دینگے۔

chitraltimes protest against tax imposition in malakand division 2