The Voice of Chitral since 2004
Monday, 29 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لنیک کیفے کی مسماری کے خلاف احتجاج، متاثرہ نوجوانوں کو انصاف نہ ملا تو تحریک پورے چترال تک پھیلانے کی دھمکی

Chitral Times

لنیک کیفے کی مسماری کے خلاف احتجاج، متاثرہ نوجوانوں کو انصاف نہ ملا تو تحریک پورے چترال تک پھیلانے کی دھمکی

لنیک کیفے کی مسماری کے خلاف احتجاج، متاثرہ نوجوانوں کو انصاف نہ ملا تو تحریک پورے چترال تک پھیلانے کی دھمکی

لنیک کیفے کی مسماری کے خلاف احتجاج، متاثرہ نوجوانوں کو انصاف نہ ملا تو تحریک پورے چترال تک پھیلانے کی دھمکی

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لنیک کیفے کی مسماری کے خلاف جمعہ کے روز اتالیق پل، بازار چترال میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

احتجاجی جلسہ سابق صدر پی ٹی آئی یوتھ خواجہ آفتاب کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ضلعی ناظم عمار بن عاص، جنرل سیکریٹری عبدالباسط، اویس احمد، ضیاء الرحمن، تحریک تحفظ چترال کے صدر نعیم انجم ، وقاص احمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے کہا کہ لنیک کیفے کی مسماری ایک نوجوان کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کیفے غیر قانونی تھا تو انتظامیہ کو ابتدا ہی میں کارروائی کرنی چاہیے تھی، نہ کہ دو ماہ تک کاروبار جاری رہنے کے بعد اچانک اسے مسمار کر دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ چند منٹوں میں نوجوانوں کی لاکھوں روپے کی محنت ضائع کر دی گئی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اس کارروائی پر عوام سے معذرت کرے اور متاثرہ نوجوانوں کو ان کے نقصان کا مناسب معاوضہ ادا کرے، بصورت دیگر معاملہ صوبائی سطح تک اٹھایا جائے گا اور احتجاجی تحریک میں مزید شدت لائی جائے گی۔

اس موقع پر تحریک تحفظ چترال کے صدر نعیم انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو سات دن کی مہلت دی جاتی ہے کہ وہ معاملے کا منصفانہ حل نکالے، متاثرہ نوجوانوں کے نقصانات کا ازالہ کرے اور اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ جمعہ احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا اور اس تحریک کو پورے چترال تک وسعت دی جائے گی۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ احتجاج کا مقصد قانون کی بالادستی اور نوجوانوں کے روزگار کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ایسے معاملات میں قانونی تقاضےاور ضابطہ کار ملحوظ رکھنا چاہیے تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔

احتجاجی جلسہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے اس موقع پر چترال پولیس کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

chiraltimes protest rally against district admin chitral lower on lanik cafee demolished