عالمی صمود فلوٹیلا پر اس۔ رائیلی جارحیت اور نہتے فلس طینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہرہ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد چترال شہر میں مشترکہ طور پراحتجاجی جلسہ منعقد ہوا ۔ جس میں عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی وجیہہ الدین، امیر جمعیت علمائے اسلام مولاناعبدالشکور کے علاوہ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، مولانا محمد الیاس، مولانا جمشید احمد، فضل ربی جان اور شجاع الحق بیگ نے کہاکہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے امریکہ کے نام نہاد ٹرمپ امن معاہدے کو بھی مسترد کیا گیا جو دراصل فلسطینی زمینوں کے قبضے اور بیت المقدس کو یہودی دارالحکومت بنانے کی سازش ہے۔قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیاکہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے، او آئی سی کو فعال بنائے اور فلسطینی عوام کی عملی مدد کی جائے اور مشتاق احمد خان اور دوسرے ارکان کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

