The Voice of Chitral since 2004
Monday, 2 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شندور فیسٹیول پر ہیلی کاپٹر چارٹر سروس اور ٹینٹ ولیج کے قیام کی تجویز، گورنر کی ساؤتھ ایئر وفد سے ملاقات

Chitral Times

شندور فیسٹیول پر ہیلی کاپٹر چارٹر سروس اور ٹینٹ ولیج کے قیام کی تجویز، گورنر کی ساؤتھ ایئر وفد سے ملاقات

شندور فیسٹیول پر ہیلی کاپٹر چارٹر سروس اور ٹینٹ ولیج کے قیام کی تجویز، گورنر کی ساؤتھ ایئر وفد سے ملاقات

شندور فیسٹیول پر ہیلی کاپٹر چارٹر سروس اور ٹینٹ ولیج کے قیام کی تجویز، گورنر کی ساؤتھ ایئر وفد سے ملاقات
گورنر فیصل کریم کنڈی سے ساؤتھ ایئر کے وفد کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایئر ایمبولینس سروس، فضائی رابطوں اور سیاحتی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال

.

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا میں فضائی سفری سہولیات کے فروغ اور دور دراز علاقوں تک ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ ایئر نے 9 نومبر 2026ء سے پشاور اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں ایئر ایمبولینس سروس متعارف کرانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔

proposal for helicopter charter service and tent village at shandur festival governor meets south air delegation

اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساؤتھ ایئر کے وفد نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں ساؤتھ ایئر کے چیئرمین کنور طارق، نشاط فاطمہ اور بریگیڈیئر (ر) راشد شامل تھے۔ ملاقات میں صوبے میں فضائی سفری سہولیات کے فروغ، تجارتی پروازوں کے آغاز، ہنگامی طبی سہولیات اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبے کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے حکومت خیبرپختونخوا اور ساؤتھ ایئر کے اشتراک سے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے مجوزہ منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کو ملک بھر میں آسان سفری سہولیات کی فراہمی اور بین الصوبائی فضائی رابطوں کو بہتر بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ساؤتھ ایئر کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائی رابطوں میں بہتری سے معاشی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

ملاقات میں ساؤتھ ایئر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 9 نومبر 2026ء سے پشاور اور لاہور کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی، جن کی پہلی پرواز کا گورنر فیصل کریم کنڈی باضابطہ افتتاح کریں گے۔ ان پروازوں سے ملک کے دیگر بڑے شہروں، بشمول کراچی، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور تک فضائی سفر کی سہولت بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

گورنر نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن حکام سے اس منصوبے پر کام تیز کرنے کی درخواست کریں گے، تاکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور پاراچنار کے عوام کو بہتر فضائی سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے سیاحت کے فروغ کے لیے آئندہ شندور فیسٹیول کے موقع پر ہیلی کاپٹر چارٹر سروس متعارف کرانے کی تجویز بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ شندور جھیل کے سامنے جدید طرز کا ٹینٹ ولیج قائم کرنے کا تصور پیش کیا، جس کا مقصد سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ صوبے میں ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینا ہے۔