پری شندور پولوٹورنامنٹ اخری مراحل میں داخل، چترال سکاوٹس، چترال لیویز، چترال اے اور چترال خاص ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیئے
چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) پری شندور فیسٹول پولو ٹورنامنٹ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری رہنے کے بعد پیر کے روز کوارٹر فائنل کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے 56ٹیمیں حصہ لے رہے تھے
ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنل راونڈ میں اج 4 میچ کھیلے گۓ۔ چترال سکاوٹس نے چترال پولیس کے مقابلے میں فتح حاصل کی۔ چترال لیویز نے ہیڈکوارٹرز چترال کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اور چترال A نے نگر فورٹ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح چترال خاص ٹیم نے چترال پولو کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل تک پہنچ گئی ،
اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ 4 کے ٹیموں میں سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شندور فیسٹیول کیلۓ منتخب کیا جاۓ گا۔ٹورنامنٹ میں مقامی تماشائیوں کے علاوہ غیر ملکی اور ملکی سیاح بھی تاریخی کھیل فری سٹائل پولو اور روایتی چترالی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔






