The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 17 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شندور فیسٹیول کے بعد صفائی مہم جاری، عوام لاسپور کی کوڑا کرکٹ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اپیل

Chitral Times

شندور فیسٹیول کے بعد صفائی مہم جاری، عوام لاسپور کی کوڑا کرکٹ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اپیل

شندور فیسٹیول کے بعد صفائی مہم جاری، عوام لاسپور کی کوڑا کرکٹ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اپیل

شندور فیسٹیول کے بعد صفائی مہم جاری، عوام لاسپور کی کوڑا کرکٹ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اپیل

۔

شندور/اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر شندور پولو فیسٹیول 2026 کے اختتام کے بعد شندور میں صفائی اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔

ڈی سی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر مستوج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مصباح الدین اور تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو شفیق الرحمن کی نگرانی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے کے سینیٹری عملے نے صفائی کا کام تیز کر دیا ہے۔ اہلکار شندور کے مختلف مقامات سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور علاقے کی صفائی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے مطابق سیاحتی مقامات کی خوبصورتی، صاف ماحول اور قدرتی حسن کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شندور کی ماحول دوست حیثیت برقرار رہے۔

دریں اثنا لاسپور کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ شندور فیسٹیول کے دوران جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کرکے تلف کیا جائے تاکہ مقامی مال مویشی محفوظ رہ سکیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ فیسٹیول کے بعد کھلے مقامات پر پڑا کوڑا کرکٹ کھانے سے درجنوں مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے مقامی لوگوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال فیسٹیول کے بقایاجات اور کوڑا کرکٹ کو بہتر اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا تاکہ ماحول کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی اور مال مویشیوں کا بھی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

chitraltimes shandur cleanliness campaign by tma mastuj n mulkhow 2 chitraltimes shandur cleanliness campaign by tma mastuj n mulkhow 3 chitraltimes shandur cleanliness campaign by tma mastuj n mulkhow 4 chitraltimes shandur cleanliness campaign by tma mastuj n mulkhow 5 chitraltimes shandur cleanliness campaign by tma mastuj n mulkhow 6 chitraltimes shandur cleanliness campaign by tma mastuj n mulkhow 8 chitraltimes shandur cleanliness campaign by tma mastuj n mulkhow 7 chitraltimes shandur cleanliness campaign by tma mastuj n mulkhow 1