The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 30 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پولو کی نئی تنظیم نو کا خیرمقدم، سرکاری سرپرستی سے کھیل کا مستقبل محفوظ ہوگیا: سینئر پولو کھلاڑی چترال لوئیر

Chitral Times

پولو کی نئی تنظیم نو کا خیرمقدم، سرکاری سرپرستی سے کھیل کا مستقبل محفوظ ہوگیا: سینئر پولو کھلاڑی چترال لوئیر

پولو کی نئی تنظیم نو کا خیرمقدم، سرکاری سرپرستی سے کھیل کا مستقبل محفوظ ہوگیا: سینئر پولو کھلاڑی چترال لوئیر

پولو کی نئی تنظیم نو کا خیرمقدم، سرکاری سرپرستی سے کھیل کا مستقبل محفوظ ہوگیا: سینئر پولو کھلاڑی چترال لوئیر

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) حال ہی میں قائم شدہ پولوایسوسی ایشن لویر چترال کے منتخب ممبر معیز الدین بہرام اور وٹیرن ممبرزالطاف علی شاہ،سکندرخان اور حلیم نے چترال پولو ٹیم کے سابق کپتان ظفر علی شاہ اور مقبول علی خان اور پولوکوچ آفتاب عالم خان اور پولو کے مایہ ناز کھلاڑی علی قلی خان، عبد القادر متار، عبدالحمید گبور، قاضی فیصل ودیگر  کی معیت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی طرف سے حال ہی میں پولوا یسوسی ایشن کی ری اسٹرکچرنگ یعنی ساخت میں تبدیلی لانے کی نوٹیفیکیشن کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا ہے کہ کور کمانڈر اور صوبائی حکومت کی سرپرستی ملنے سے اب پولوکا مستقبل اب مکمل طور پر محفوظ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولو کے کھلاڑیوں اور شائقین کا یہ دیرینہ مطالبہ رہا تھا کہ پولو کو باضابطہ طور پر سرکاری سرپرستی میں لیاجائے تاکہ دنیا کی اس مہنگا ترین کھیل کو چترال میں ہمہ گیر اور مستقل بنیادوں پر ترقی ملے اور صوبائی حکومت کا حالیہ قدم ان کے لئے باعث مسرت اور اطمینان ہے جبکہ بعض حلقوں کی طرف سے سویلین اور سرکاری کھلاڑیوں کی تقسیم بھی غیر ضروری اور خود ساختہ ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ کھلاڑی کھلاڑی ہوتا ہے چاہے وہ فورس کی ٹیم میں کھیلے یا کسی گاؤں کی۔

انہوں نے بعض حلقوں کی طرف سے پھیلائی گئی اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ پولو ایسوسی ایشن کی نئی سیٹ اپ میں اختیارات چند ہاتھوں میں مرکوز ہوں گے اور مسائل کو حل کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اب پولو کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنے والے منتخب ممبران کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور ڈپٹی کمشنر سے لے کر کور کمانڈر پشاور سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورزم کے ساتھ مختلف اجلاسوں میں شریک ہوکر اپنے مسائل بہتراور موثر انداز میں پیش کرنے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہزادہ سکندر الملک نے کئی دہائی سالوں تک پولو ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دئیے مگر اب چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کردیا ہے جس کی وجہ سے پولو ایسوسی ایشن کو بھی اپر چترال اور لویر چترال میں تقسیم کرنا فطری امر تھا جبکہ شہزادہ سکندر کا ڈومیسائل اپر چترال میں ہے جس کی وجہ سے وہ لویر چترال کے ایسوسی ایشن میں کوئی سروکار نہیں رکھتا۔

پولوایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں اور پولو کے مشہور کھلاڑیوں نے چترال میں پولو کی ترقی میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمرا حمد بخاری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پولو کی سرپرستی کا سلسلہ اسی طرح قائم رکھیں گے۔ بعد ازاں پولو کھلاڑیوں نے منتخب ہونے ممبران پولو ایسوسی ایشن لویر چترال کو پھولوں کا ہار پہنا کر خوشی کا اظہار کیا ۔
chitraltimes lower chitral polo player press confrence 3

chitraltimes lower chitral polo player press confrence 2

chitraltimes lower chitral polo player press confrence 1