پاکستان مسلم لیگ (ن ) لوئر چترال کا اجلاس، مرکزی رہنماوں کے ساتھ ضلعی صدر عبد الولی خان عابد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار
۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لوئر چترال کے اجلاس میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے متفقہ طور پر میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف، انجینئر امیر مقام اور ضلعی صدر عبد الولی خان عابد کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔پارٹی کے دیرینہ کارکن اور رہنما مظفرالدین کے زیر صدارت منعقدہ اس اجلاس کے حاضرین نے کہاکہ ضلعی صدر کی ولولہ انگیز قیادت میں پارٹی مزید منظم اور فعال ہو چکی ہے، جبکہ کارکنان میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک مضبوط بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ چترال کے عوام کی امیدیں مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں اور پارٹی مستقبل میں عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
