وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان وژن آئی ٹی پروگرام کا افتتاح کردیا
اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے سلسلے میں آئی ٹی پروگرام کا افتتاح کردیا۔ ڈیجیٹل پاکستان وڑن کے تحت آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ پروگرام کا مقصد ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہے۔پروگرام کے تحت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ یہ آئی ٹی پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا، جس کے اجرا سے ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب میں وفاقی وزرا، آئی ٹی ماہرین اور اسٹارٹ اپ نمائندگان نے شرکت کی۔ حکومت کا عزم ہے کہ آئی ٹی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جائے۔ نئے پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سہولیات پیدا ہوں گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے جامع پالیسی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ پروگرام کا اجرا ڈیجیٹل پاکستان وڑن کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔
۔
سپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے لئے نیا پورٹل لانچ کر دیا
اسلام ا ٓباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل میں موجود ایپلیکیشن سٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن لائن مانیٹر کیا جا سکتا ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ اور غیر ضروری تاخیر میں کمی آئے گی، عوامی شکایات اور تجاویز کیلئے فیڈبیک پورٹل اور بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اوورسیز لٹیگنٹس پورٹل بھی شامل کئے گئے ہیں، جبکہ بدعنوانی کی اطلاع دینے کے لئے علیحدہ نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے مطابق یہ اقدام انصاف کی فراہمی کو عوام کے قریب لانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے، جس سے شہری کسی بھی جگہ سے عدالتی نظام تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے

