The Voice of Chitral since 2004
Monday, 20 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعظم کی معائنہ کمیشن کا چترال کے اہم شاہراہی منصوبوں پر جائزہ اجلاس 30 جولائی کو طلب، عبد الولی خان ایڈوکیٹ

Chitral Times

۔
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لوئر چترال عبدالولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی معائنہ کمیشن (PMIC) نے چترال کے دو اہم شاہراہی منصوبوں ایون۔بمبوریت روڈ اور چترال۔بونی۔مستوج۔شندور روڈ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 30 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں اہم کوآرڈینیشن و ریویو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

عبدالولی خان کے مطابق ایون۔بمبوریت روڈ منصوبے کا جائزہ صبح 11:00 بجے جبکہ چترال۔بونی۔مستوج۔شندور روڈ منصوبے کا جائزہ 12:30 بجے لیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے اعلیٰ حکام، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، کنٹریکٹرز، انجینئرز، ڈپٹی کمشنرز لوئر و اپر چترال، خیبرپختونخوا حکومت کے متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر ذمہ داران شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبوں کی جسمانی پیش رفت، اراضی کے حصول اور معاوضوں سے متعلق مسائل، این ایچ اے اور کنٹریکٹرز کو درپیش رکاوٹوں سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

عبدالولی خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی معائنہ کمیشن نے متعلقہ اداروں اور کنٹریکٹرز کو منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ تمام اہداف مقررہ مدت میں مکمل کیے جا سکیں۔ ان کے مطابق اجلاس کے بعد منصوبوں کی تازہ ترین پیش رفت پر مبنی رپورٹ اگست 2026 کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم پاکستان کو پیش کی جائے گی، جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو بروقت اہداف مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے چترال میں سفری سہولیات بہتر ہوں گی اور علاقے کی معاشی و سیاحتی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

chitraltimes pm commission meeting

\