The Voice of Chitral since 2004
Monday, 13 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پی ڈی ایم اے نے اپر و لوئر چترال سمیت بالائی اضلاع میں گلاف الرٹ جاری کر دیا، ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

Chitral Times

.

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شدید گرمی اور آئندہ ہفتے متوقع تیز بارشوں کے پیش نظر صوبے کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (Glacial Lake Outburst Flood – GLOF) کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرم موسم کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور آئندہ چند روز کے دوران متوقع بارشوں کی وجہ سے اپر و لوئر چترال، سوات، بحرین، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حساس گلیشیائی علاقوں میں مسلسل نگرانی، ہائی الرٹ رہنے، ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ خطرے سے دوچار آبادیوں کو بروقت آگاہ کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

ادارے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں کے قریب جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بارشوں کے دوران برساتی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی سے دور رہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر دینے کی اپیل بھی کی ہے۔