The Voice of Chitral since 2004
Monday, 14 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا میں آفات سے نمٹنے کی تیاری کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے پی ڈی ایم اے نے تمام 36 اضلاع سے تفصیلی مشاورت کے بعد پورے صوبے کے لیے جامع منصوبہ جاری کر دیا

Chitral Times

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خیبر پختونخوا میں آفات سے نمٹنے کی تیاری کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے پراوِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام 36 اضلاع سے تفصیلی مشاورت کے بعد پورے صوبے کے لیے جامع منصوبہ جاری کر دیا ہے۔ وزریر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سپیشل اسسٹنٹ برائے ریلیف ملک نیک محمد خان نے آج پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس منصوبے میں خطرات کے مطابق اضلاع کی درجہ بندی، ہنگامی امدادی سامان کی پیشگی فراہمی، اور مقامی ضروریات کے مطابق 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز کی تقسیم شامل ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک نے صوبائی وزیر اور دیگر افسران کو ادارے کی تیاریوں اور اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔پی ڈی ایم اے نے مون سون کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیاری اختیار کریں، خطرناک اور نشیبی علاقوں سے گریز کریں، اور سرکاری اداروں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔