The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 29 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، چترال سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Chitral Times

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، چترال سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، چترال سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، چترال سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

۔

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے 29 جولائی سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ یکم اگست سے مغربی ہواؤں کا ایک مضبوط سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہوگا، جس کے باعث 5 اگست تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور کوہستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ ان اضلاع کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ آنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر سوات، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور نوشہرہ سمیت وسطی اور میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں 29 جولائی سے 5 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے کمزور مکانات، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور بل بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حساس علاقوں اور کمزور آبادیوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جائیں، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی رکھی جائے، جبکہ سیلاب، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں ریسکیو عملہ، مشینری اور دیگر ضروری آلات ہر وقت دستیاب رکھے جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں اور ندی نالوں سے کم از کم 20 فٹ کا محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، بارش کے دوران سیلابی پانی میں داخل نہ ہوں، جبکہ شدید بارش کے دوران پہاڑی علاقوں میں ٹریکنگ، ہائیکنگ اور کیمپنگ سے مکمل اجتناب کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں عوام پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن **1700** پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔