The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 5 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے سرحدی علاقے بروغل میں پاکستان کا پہلا یاک بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ، 30 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

Chitral Times

چترال کے سرحدی علاقے بروغل میں پاکستان کا پہلا یاک بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ، 30 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

چترال کے سرحدی علاقے بروغل میں پاکستان کا پہلا یاک بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ، 30 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

چترال کے سرحدی علاقے بروغل میں پاکستان کا پہلا یاک بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ، 30 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

.
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان کے سب سے دور افتادہ اور بلند ترین علاقے بروغل میں پہلی مرتبہ یاک کی نسل کے تحفظ اور افزائش کے لیے بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان کے پہلے یاک بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کی منظوری دے دی ہے، جس سے نہ صرف نایاب یاک کی نسل محفوظ ہوگی بلکہ مقامی آبادی کے لیے روزگار اور سیاحت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2026-27 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اپر چترال کی وادی بروغل میں پاکستان کا پہلا یاک بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر شامل کر لیا ہے۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ پہلے مرحلے کے لیے 3 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
100 کنال اراضی پر قائم ہونے والے اس مرکز میں ابتدائی طور پر 50 یاک رکھے جائیں گے۔ یہاں یاک کی افزائش نسل، جینیاتی بہتری، صحت، خوراک اور پیداواری صلاحیت پر جدید سائنسی تحقیق کی جائے گی تاکہ معدوم ہوتی اس قیمتی نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس وقت صرف ایک ہزار 923 یاک موجود ہیں، جن میں سے ایک ہزار 911 اپر چترال جبکہ صرف 12 لوئر چترال میں پائے جاتے ہیں۔ یاک بروغل اور پامیر کے مکینوں کے لیے گوشت، دودھ، مکھن، اون، چمڑے, آمدورفت اور آمدن کا اہم ذریعہ ہے۔

منصوبے کے تحت مقامی کسانوں کو جدید مویشی پالنے کی تربیت دی جائے گی، جبکہ یاک سے تیار ہونے والی مصنوعات کی بہتر پراسیسنگ اور مارکیٹنگ کے ذریعے مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ حکومت بروغل میں یاک پر مبنی ماحولیاتی سیاحت کو بھی فروغ دے گی، جس سے سیاحتی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق بروغل میں یاک بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کا قیام نہ صرف پاکستان میں بلند پہاڑی علاقوں کے مویشیوں پر تحقیق کا پہلا باقاعدہ مرکز ہوگا بلکہ یہ منصوبہ چترال کی معیشت، سیاحت، خوراک کے تحفظ اور مقامی لوگوں کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
علاقے کے سماجی کارکنان شفیق ، آفتاب ودیگر نے اس پراجیکٹ کو علاقے کیلئے انتہائی اہم قرارد یتے ہوئے صوبائی حکومت اور محکمہ وائلڈ لائف و متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

chitraltimes khushgaw yak zogh laspur and broghil 2

chitraltimes khushgaw yak zogh laspur and broghil 3

chitraltimes khushgaw yak zogh laspur and broghil 1 chitral old and new pictures broghil festival yak

chitraltimes khushgaw yak zogh laspur and broghil 5