The Voice of Chitral since 2004
Monday, 31 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان نے 1200 ارب روپے کے قرضے مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیے، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

Chitral Times

پاکستان نے 1200 ارب روپے کے قرضے مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیے، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

پاکستان نے 1200 ارب روپے کے قرضے مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیے، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

پاکستان نے 1200 ارب روپے کے قرضے مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیے، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

.

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان نے  قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور 1200 ارب روپے کے قرضے مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے جا چکے ہیں۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قبل از وقت قرضوں کی ادائیگی کا مجموعی حجم تقریباً 6000 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران آئی ایم ایف کے قرضوں کی مد میں 5,920 ارب روپے مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران بھی قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اگست 2025 میں 1,133 ارب روپے کی ریکارڈ قبل از وقت قرض ادائیگی کی، جبکہ مالی سال 2025-26 میں اب تک مجموعی طور پر 2,900 ارب روپے کے قرضے مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے جا چکے ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ  نے کہا کہ مالی سال 2026-27 میں مزید 1,200 ارب روپے کے قرضے مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے جائیں گے۔ قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی سے آنے والے برسوں میں بڑی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آئے گی۔

مشیر وزیر خزانہ  نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور قرضوں کی بروقت و قبل از وقت ادائیگی سے ملکی مالیاتی پوزیشن مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد ملک کو مالیاتی طور پر مستحکم بنانا اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ حکومت پاکستان معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہے۔