The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 26 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی

Chitral Times

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے ہونے والا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی کر دیا گیا۔کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن شیر علی آفریدی نے کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری اسمبلی ایجنڈے میں موجود ہے، حلف برداری آئین کے مطابق ہوتی ہے، اس کا ٹائم فریم دیا ہوتا ہے۔جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی تعداد 25 ہے، کورم پورا نہیں ہے۔احمد کنڈی نے کہا کہ تلاوت سے پہلے کورم کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی۔مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد نے کہا کہ تلاوت کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کر سکتے، آپ اسپیکر صاحب صحیح نہیں کر رہے، دو سالوں سے ہمیں حلف لینے نہیں دیا جارہا۔احمد کریم کنڈی نے کہا کہ کورم کی نشاندہی کر لیں، ہم ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں کہ آئندہ نسل دیکھے کہ کس کا سیاہ کردار تھا، آئین کے خلاف کام کیا جا رہا۔جس پر اسپکر بابر سلیم سواتی نے جواب دیا کہ کورم کی نشاندہی ہو چکی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے میں ٹال مٹول کی جا رہی تھی۔اس سے قبل اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں اگر کورم کی نشاندہی کی گئی تو ہمارے پاس آپشن ہے، حلف برداری ہو گی، اگر نہیں ہوتی تو یہ پی ٹی آئی ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اور حکومت کا فارمولہ طے ہے، اگر آج یا کل حلف نہ لیا گیا تو عدالت جائیں گے۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کیا تھا۔

ارکانِ اسمبلی کو حلف اٹھانے سے کوئی نہیں روک سکتا: اپوزیشن لیڈر کے پی

پشاور(سی ایم لنکس)خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کو حلف اٹھانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت جائیں گے، چیف جسٹس سے درخواست کریں گے، آئینی کام میں تاخیر اسمبلی سے کھلواڑ ہے، ا?ج شام یا کل حلف برداری ہو جائے گی۔ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا کہ صوبہ سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں ہے، یہ کیسی دو تہائی اکثریت ہے کہ حکومت کورم بھی پورا نہ کرسکی، غیر ا?ئینی کاموں کے لیے تو رات دو بجے بھی اسمبلی بلالی جاتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے مذاکرات لیڈر آف دی ہاؤس اور پارٹی قائدین سے ہوئے لیکن پی ٹی ا?ئی میں لیڈر کون ہے یہ پتہ ہی نہیں چلتا۔واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے ہونے والا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی کر دیا گیا۔کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن شیر علی آفریدی نے کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری اسمبلی ایجنڈے میں موجود ہے،

ارکان سے حلف نہ لینا افسوسناک ہے: فیصل کریم کنڈی

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ارکان سے حلف نہ لینا افسوسناک ہے، ہمیں پہلے سے ہی پتہ تھا کہ حلف برداری نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلاوت سے پہلے کورم کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کی پاسداری نہیں کر رہی ہے پھر شور مچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلف ہر صورت ہو گا اور آئینی تقاضہ پورا کیا جائے گا تاکہ سینیٹ الیکشنز ہوں۔واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے ہونے والا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی کر دیا گیا۔کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن شیر علی آفریدی نے کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری اسمبلی ایجنڈے میں موجود ہے، حلف برداری آئین کے مطابق ہوتی ہے، اس کا ٹائم فریم دیا ہوتا ہے۔جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی تعداد 25 ہے، کورم پورا نہیں ہے۔