ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار اوگرا سے لے لیا گیا، نئی کمپنی قیمت طے کرے گی
.
اسلام آباد( نمائندہ چترال ٹائمز)حکومت کمپنیوں کے ساتھ مل کر سستے اور معیاری سلنڈر مارکیٹ میں فروخت کرے گی۔ایل پی جی مافیا سے عوام کی جان چھڑانے کے لیے حکومت نے اقدامات شروع کر دیے، اب اوگرا کے بجائے پی ایس او، سوئی گیس اور آئل کمپنیوں پر مشتمل نئی کمپنی ایل پی جی کی قیمت کا تعین کیا کرے گی، آئندہ ماہ کے لیے ایل پی جی کی قیمت اسی کمپنی نے مقرر کرنی ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق ایل پی جی کی جو سرکاری قیمت ہوگی تمام ڈسٹریبیوٹرز اور دکاندار اسی قیمت پر فروخت کریں گے، کوئی من مانی قیمت پر فروخت نہیں کرے گا، جو دکاندار یا ڈسٹریبیوٹر من مانی قیمت پر فروخت کرے گا اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی جبکہ عوام کو ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے واقعات سے بچانے کے لیے بھی دو اور تین کلو سے لے کر پانچ کلو تک کا معیاری اوگرا سے منظور شدہ کمپنیوں کے سلنڈروں میں ایل پی جی ملا کرے گی۔
صارفین خالی گیس سلنڈر لا ئیں گے اور بھرا ہوا ایل پی جی سلنڈر لے جائیں گے، غیر معیاری اور ناقض سلنڈرز میں ایل پی جی نہیں ملا کرے گی۔ اگر کوئی دکاندار غیر معیاری سلنڈر میں بھرتا ہوا پکڑا گیا اس کی دکان سیل کر دی جائے گی اور بھاری جرمانے بھی عائد ہوں گے۔دوسری جانب، ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل رانا عبدالجبار نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کپ ہم تیار ہیں، حکومت ہمیں سبسڈائز ریٹ پر معیاری سلنڈر فراہم کرے، ہم ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں اور غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کے بھی خلاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حادثات سے بچاؤ کے لیے حکومت جو بھی اقدامات کر رہی ہے ہم ان پر عمل درآمد کریں گے، دکاندار بھی نہیں چاہتے کہ کسی کی بھی جان جائے اور زیادہ خطرہ تو دکاندار کو ہی ہوتا ہے اور ہم نے دکانداروں کو کہہ دیا ہے کہ ناقض سلنڈر میں ایل پی جی نہ بھرے، اگر کوئی دکاندار ایسا کرتا ہے تو کارروائی ہوگی اور ہم ایسی کسی دکان دار کی حمایت نہیں کریں گے۔
سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جن دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان کے پمپس اور دیگر آلات قبضے میں لیے گئے ہیں وہ ضائع کرنے کے بجائے واپس کر دیں، کچھ دکانداروں نے قسطوں پر لیے ہیں اس لیے ضائع کرنے سے بہتر ہے کچھ جرمانہ کر کے واپس کر دیں تاکہ اس مہنگائی کے دور میں وہ دو وقت کی روٹی کما سکے۔
.
.
بانی پی ٹی آئی کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل
.
راولپنڈی(سی ایم لنکس)بانیء پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے رات گئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اسپتال میں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر اور آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔طبی معائنے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔بانء پی ٹی آئی کی جیل سے اسپتال اور واپسی کے دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔پمز اسپتال انتظامیہ نے بانء پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق بانء پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، ان کو 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے پمز لایا گیا، بانء پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔پمز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طبی معائنے کے دوران بانء پی ٹی آئی کے تمام اہم طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے، ان کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار پائی ہے۔اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پر بانء پی ٹی آئی کو آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔