The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 6 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ہزہائی نس کے دورہ چترال کے موقع پر چترال آئیر پورٹ پر نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس کی نمائش کا اہتمام

Chitral Times

ہزہائی نس کے دورہ چترال کے موقع پر چترال آئیر پورٹ پر نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس کی نمائش کا اہتمام

ہزہائی نس کے دورہ چترال کے موقع پر چترال آئیر پورٹ پر نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس کی نمائش کا اہتمام

ہزہائی نس کے دورہ چترال کے موقع پر چترال آئیر پورٹ پر نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس کی نمائش کا اہتمام

.

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ائیرپورٹ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران نان ٹمبر فاریسٹ پراڈکٹس (این ٹی ایف پی) سٹال توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں ہز ہائی نس پرنس رحیم آغا خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر معزز شخصیات، پالیسی سازوں اور اعلیٰ حکام نے دورہ کیا۔

سٹال میں خیبر پختونخوا کے جنگلاتی وسائل سے حاصل ہونے والی مختلف قدرتی مصنوعات کی نمائش کی گئی، جن میں ادویاتی و خوشبودار پودے، جنگلی شہد، مشروم، اخروٹ، چلغوزے، جڑی بوٹیاں اور دیگر جنگلاتی مصنوعات شامل تھیں، جو دیہی معیشت اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مہمانوں کو محکمہ جنگلات کی جانب سے این ٹی ایف پیز کے پائیدار استعمال، ویلیو ایڈیشن، کاروباری مواقع اور مارکیٹ تک رسائی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مقامی آبادی، خواتین اور چھوٹے کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے برانڈنگ، جدید پراسیسنگ اور قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

مہمانوں نے جنگلاتی وسائل کو ماحول دوست اور عوامی ترقی کے مواقع میں تبدیل کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف پہاڑی معیشت کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تقریب نے اس امر کو اجاگر کیا کہ حکومت، ترقیاتی اداروں اور مقامی کمیونٹیز کے باہمی تعاون سے خیبر پختونخوا کی قدرتی دولت کو پائیدار معاشی ترقی کے لیے مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

chitraltimes hh prince rahim visit chitral and airport receiption 41