انتقال پرملال، چترال کی معروف شخصیت سابق نائب ناظم حاجی نورالدین زنگی انتقال کرگئے، آبائی قبرستان رونڈور میں سپردخاک
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق نائب ناظم کریم آباد حاجی نورالدین زنگی ساکنہ رونڈور چترال لوئیر جمعرات کے روز انتقال کرگئے ہیں ۔ وہ کچھ عرصے سے گلے کی سرطان میں مبتلا تھے، ان کی نمازِ جنازہ رونڈور میں ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکرکے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔وہ پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام کے بھائی ، بہادر شاہ ظفر ، زبیر شاہ ظفر اورنمیر شاہ ظفر کے والد بزرگوار تھے۔ مرحوم نورالدین زنگی انتہائی شائستہ، نرم گو ,ملنسار اورخاموش طبیعت کے مالک تھے۔انکی اچانک رحلت سے ہر ایک آنکھ اشکبار ہے۔
