انتقال پرملال، چترال کی معروف شخصیت آمیر اللہ خان یفتالی انتقال کرگئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لاسپور ویلی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ، پولو پلیئیر ، بابائے لاسپور (مرحوم) کے فرزند ارجمند آمیر اللہ خان یفتالی ڈی ایچ کیوہسپتال چترال لوئیر میں گزشتہ رات انتقال کرگئے وہ کچھ عرصے سے علیل ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل تھے، انکی جسد خاکی آبائی قبرستان ہرچین لاسپور میں سپردخاک کرنے کےلئے رات کو ہی چترال سے روانہ کردی گئی ہے ، جہاں آج پیر کے دن ایک بجے سپردخاک کردیا جائیگا، انکی عمر تقریبا 81 برس تھی، وہ بینک آف خیبر کے برانچ منیجر ارشادعلی،ممتاز وکیل شاہد علی ، احسان الللہ اور ثنااللہ کے والد تھے
دیگرسوگواران
محبوب ولی خان یفتالی، سہروردی خان یفتالی، سردار احمد خان یفتالی، میر قاسم خان یفتالی، ولی محمد خان یفتالی ، ظفراقبال یفتالی، عبدالولی خان یفتالی، نورالہدی یفتالی، ارشاد یفتالی، شمشیر یفتالی، اجمل یفتالی ، ڈاکٹر صمد یفتالی، شاہد علی یفتالی ، قاسم چارویلو، ریاض احمد و دیگر اہل خانہ ہرچین مستوج
یفتالی مرحوم کی فیملی نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی وساطت سے اپنے تمام بہی خواہوں ، دوست و احباب سے گزارش کی ہے کہ نامساعد موسمی حالات اور سڑکوں کی ناگفتہ بہہ صورت حال کے پیش نظر تمام احباب اپنے اپنے جگہوں میں مرحوم کیلئے دعائے معفرت کریں ، ہرچین تشریف لانے کی زحمت نہ کی جائے۔ ٹیلی فون اور سوشل میڈیا پیغامات کے زریعے بھی اظہار تعزیت کرسکتے ہیں۔