این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے چترال اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ ) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ۔ جس کے مطا بق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔
بڑے دریاؤں بشمول دریائے جہلم،راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے ،پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں متوقع ہے ،
جبکہ خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ میں وقفے وقفے بارشوں کا امکان ہے ، اسی طرح
مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ابیٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور صوابی، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ، اورسندھ میں کراچی، جامشورو، ٹھٹہ،بدین،سجاول، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں ممکنہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ کے واقعات کا خدشہ ہے ، لہذا پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈز،کے خطرے کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے ہدایت کی گئی ہے۔ اورمقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔


